کثرت احتلام کا دیسی طریقہ علاج

کثرت احتلام کا دیسی طریقہ علاج
نسخہ 
بچہ جب لڑکپن سے جوانی کی حدود میں داخل ہوتا ہے تو اس کے جسم میں کئی تبدیلیاں جنم لیتی ہیں یہی تبدیلیاں اسے بالغ مرد کا روپ دیتی ہیں جنسی جذبات انہی تبدیلوں کا ایک حصہ ہے مادہ تولید کی پیدائش کا سبب بنتے ہیں اس مادہ منویہ کے اخراج کا ابتدائی طبعی طریقہ احتلام کہلاتا ہے ۔
کثرت احتلام کے اسباب
مادہ منویہ کی کثرت رقت اور حدت حرارت کے علاوہ خراش کن امراض گرم خزاؤں کا کثرت سے استعمال اور جنسی تحریک کو ہیجان میں بدل دینے والے عوامل (مشلاََ فحش لٹریچر اور فلمیں وغیرہ شامل ہیں ۔
کثرت احتلام کی علامات ۔
کثرت احتلام میں مریض ذہنی پریشانی کا شکار ہو جاتا ہے اور بار بار احتلام سے اس کے ذہنی و جسمانی اعضاء کمزور پڑنے لگتے ہیں  ۔ طبیعت میں سستی اور چڑچڑاپن کے علاوہ نسیان اور ضعف بدن کا شکار ہونے لگتا ہے پیشاب کی جلن اور خصیوں کا درد جیسے امراض بھی لاحق ہو جاتے ہیں ۔
احتیاطی تدابیر ۔
کھانا کھانے کے فورا بعد سونے سے گریز کریں سونے سے قبل پیشاب پاخانہ وغیرہ سے اچھی طرح فارغ ہو جائیں پہلو کے بل سوئیں نظام ہضم کو درست رکھیں مریض غیرشادی شدہ ہو تو شادی کر لے ۔
کثرت احتلام کا دیسی نسخہ خاص
موچرس 6 گرام
مصری 12 گرام
دودھ گائے آدھ کلو
دودھ کو خوب جوش دے کر اس میں یہ ادویہ ملا کر صبح و شام پئیں انشاءاللہ کثرت احتلام سے چھٹکارہ ملے گا۔
نوٹ۔ ایک ماہ میں چار سے پانچ بار احتلام ہونا  مردانگی کی نشانی ہے یہ کوئی بیماری نہیں ہے اگر اس سے زیادہ ہو تو یہ نسخہ استعمال کریں ۔
اگر ہماری یہ کاوش آپ کو اچھی لگے تو ضرور حوصلہ افزائی کریں دعاؤں میں ضرور یاد کیجئے گا ۔


بشکریہ
فیس بک پیجز
فیس بک گروپس

Comments

  1. اسلام علیکم۔ بھائی احتلام جب ہوتا ہے منی
    پانی کی ترہا آتی ہیں کبھی کبھی تو
    یہ کیوں ہوتا ہے

    ReplyDelete
    Replies
    1. ورزش روزانہ کریں اور دودھ نیم گرم صبح پیا کریں

      Delete
  2. Best merit casino【WG98.VIP】
    The best merit casino【WG98.VIP】 provides a list of all 메리트카지노 gambling services available to players worldwide. You can get the most

    ReplyDelete

Post a Comment

Popular posts from this blog

مردانہ طاقت برداشت سے باہر

سرعت انزال - عقرقرحا / تخم ریحان

معجون شباب آور - طاقت کا خزانہ - مردوں کے لیے غذائی ٹانک