شیر برگد - ممسک و مقوی اعضائے رئیسہ
شیر برگد۔
ماہیت۔
شیر برگد جسم پر لگ جائے تو یہ کالا نشان ڈال دیتا ہے۔چند بوندیں ہاتھ پر ڈال کر ملنے سے کالی بتیاں بن جاتی ہیں۔اور شیر برگد ہوا لگنے سے ربڑ کی طرح جم جاتا ہے۔
مزاج۔
سرد خشک درجہ سوم
استعمال۔
برگد کا دودھ احتلام ،جریان،سرعت وغیرہ کیلئے بتاشے یا چینی میں ملاکر کھایا جاتا ہے اور ان ہی امراض میں برگد کی داڑھی کا سفوف بناکر چینی ملاکر استعمال کرتے ہیں۔برگد کے تازہ دودھ میں روئی تر کرکے کچرالی ران کو تحلیل کرتا ہے۔یا زیادتی مواد کی صورت میں ورم کو پھوڑ ڈالتا ہے۔
جب پاؤں میں بوائی پھٹی ہوئی ہوتو اس میں بڑ کا دودھ بھر دینے سے جلدی اچھی ہوجاتی ہے۔
خاص ترکیب۔
صبح کو چینی یا بتاشے میں اس کا دودھ دس بوند سے شروع کرکے ایک ایک بوند ہر روز بڑھاتے جائیں۔ بیس بوند تک دے کر ایک ایک بوند کم کرکے دس بوند پرلے آئیں۔یہ سوزاک ،احتلام ،جریان دمہ کھانسی اور دل کے امراض کے لئے مفید ہے۔
کان کے زخم کو اچھا کرنے اور کان کے کیڑوں کو ہلاک کرنے کیلئے برگد کا دودھ کان میں ٹپکایا جاتا ہے۔
رقت منی سرعت انزال جریان اور احتلام میں شیر برگد تنہا یا دیگر ادویہ کے ساتھ کھلاتے ہیں جو ان امراض کے لئے اکسیر ہے۔
چھال برگد۔
چھال برگد کا جوشاندہ بواسیری خون کو روکتا ہے۔ برگ برگد کو جلا کر مرہموں میں شامل کرتے ہیں۔جو قروحہ اور زخموں کو جلد ٹھیک کرنے میں معاون ہے۔
پھل برگد کو خشک کرکے اور ہم وزن کوزہ مصری کے ہمراہ سفوف صبح و شام دودھ کے ہمراہ کھانا جریان و احتلام کو دور کرتا ہے۔
نفع خاص۔
ممسک و مقوی اعضائے رئیسہ ۔
مضر۔
معدہ اور آنتوں کیلئے ۔
مصلح۔
شہد ،شکر اور کتیرا ،
بدل۔
گولر کا دودھ ۔
کیمیاوی اجزاء ۔
چھال میں ٹین دس فیصدی اور ربڑ کی طرح کا مواد ہوتا ہے۔روغن ،ابلیومنائیڈ، کاربوہائیڈریٹ چھ فیصدی پایا جاتا ہے۔
مقدارخوراک۔
کونپل ڈاڈھی اور چھال کی خوراک تین سے پانچ گرام دودھ سے بیس قطرے کوشش کریں کی دودھ دو سے پانچ قطرے ہی ہو۔جوشاندہ ایک سے ڈیڈھ تولہ تک۔
مشہور مرکب۔
ٖحب الخاص بوہڑ کے دودھ والی یابوہڑ کے دودھ والی گولیاں۔
................................................................................................................................
بشکریہ
فیس بک پیجز
مجرب و آزمودہ نسخہ جات خواتین و مرد حضرات کے لیے
دیسی جڑی بوٹیاں Desi herbal
طب اور کیمیا کے کمالات
حکیم لوگ۔۔۔
Tib & Tibi Mashwaree طب اورطبی مشورے
حکیم لوگ Hakeem panal
الطب و الکیمیا جدید
فروغ علم الطب و سنیاس
الطب و الکیمیا جدید
حکیمی نسخے
Hakeem and Hakeem قدیم و جدید نسخہ جات اور علاج
Comments
Post a Comment